قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ واالہ : إنّما سمّي رمضان، لأنّه يحرق الذنوب ؛ اس مہینہ کا نام رمضان اس لئے رکھا گیا کہ یہ مہینہ گناہوں کو جلا دیتا ہے ۔ (شرح فروع الکافی ،ج/۴)

دعا دل كي ترجمان

«يا اَسْمَعَ السّامِعينَ يا اَبْصَرَ النّاظرينَ ويا اَسْرَعَ الحاسِبينَ وَيا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ صَلّ عَلى مُحَمَّد والِ مُحَمَّد السّادةِ الْمَيامين (الى قوله عليه‎السلام) يا ربُّ يا رَبُّ»
امام حسين عليہ السلام تضرع و زاري كے عالم ميں اپنے پروردگار كي بارگاہ ميں بلند آواز سے يہ دعا كر رہے تھے جبكہ آپ كا چہرہ مبارك آسمان كي طرف تھا اور دونوں آنكھوں سے آنسو جاري تھے ۔

اس مقدمہ كے ساتھ ہم اپني سايٹ پر معارف اہل بيت عليھم السلام ميں سے دعاؤں كے متعلق ايك نيا كالم شروع كر رہے ہيں جس كا عنوان ہے "دعاؤں كا سہارا" ہم آپ كو خداوند عالم كا يہ فرمان ياد دلانا چاہتے ہيں " اور اے پيغمبر! اگر ميرے بندے تم سے ميرے بارے ميں سوال كريں تو ميں ان سے قريب ہوں. پكارنے والے كي آواز سنتا ہوں جب بھي پكارتا ہے "۔ (سورہ بقرہ آيت/ ۸۶ )
اس ہفتے سے ہمارے اس كالم كو ضرور پڑھيں
بصد شكريہ
مدير سايٹ