پردے كي حفاظت خواتين كے لئے ارزشمند ہے : حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي گلپائگاني
۲جون۲۰۱۰ بروز چہارشنبہ شہر ساوہ كي امام خميني امداد كميٹي كي سرپرستي كرنے والي خواتين نے حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي سے ملاقات كي ۔
معظم لہ نے اس ملاقات كے دوران جو جناب زہرا سلام اللہ عليھا كي ولادت با سعادت كے ايام ميں تھي ،فرمايا : اگر آج ہم اہلبيت(ع) كي ولايت كے بركات سے فيضياب ہونا چاہيں تو ہميں ائمہ طاہرين عليہم السلام كي پيروي كرنا چاہئے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے خواتين كو اس بات كي نصيحت كرتے ہوئے كہ وہ حضرت زہرا سلام اللہ عليھا كو اپنا نمونہ عمل اور سر مشق قرار ديں، فرمايا : ہمارے معاشرے كو فاطمي معاشرہ ہونا چاہئے اور ہميں آنحضرت(س) كي پيروي اور تاسي كرنا چاہئے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے حجاب اور عفت كي حفاظت ، نامحرموں سے دوري كو حضرت زہرا(س) كي بارز صفات قرار ديتے ہوئے تاكيد كي كہ ہمارے معاشرے كي خواتين كو آنحضرت كي سيرت كو اپنانا چاہئے ۔
معظم لہ نے خواتين سے قرآني ادب سيكھنے كي خواہش ظاہر كي اور فرمايا : اسلام نے خواتين كو حقارت اور ذلت كي زندگي سے نجات ديا لہذا ہماري عورتوں كو اس نعمت كي قدر كرني چاہئے ۔
مرجع گرانقدر نے فرمايا : اسلام نے انساني اقدار كے لحاظ سے عورت اور مرد ميں كوئي فرق نہيں ركھا اور انساني فضيلت كا معيار ايمان ،صبر اور ياد خدا كو قرار ديا ۔ اسلامي اصولوں كے مطابق جو بھي انساني كرامات كا حامل ہو وہ درگاہ الٰہي ميں مقرب ہے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے امور خانہ داري ،تربيت اولاد اور بچوں كو دودھ پلانے كو عورتوں كے لئے بہت ساري عبادتوں سے زيادہ ارزشمند بتاتے ہوئے فرمايا: آج ہماري خواتين كو انساني كرامات كي حفاظت پر فخر كرنا چاہئے اور اسلامي اور الٰہي اقدار كو حاصل كرنے كے در پے رہنا چاہئے ۔
معظم لہ نے اسلامي معاشرے ميں حجاب كي رعايت پر تاكيد كرتے ہوئے فرمايا : خواتين كے لئے حجاب ارزشمند ہے لہذا با حجاب خواتين اپني اس ارزش كو بين الاقوامي سطح پر محفوظ ركھيں اور جو خواتين خود كو حضرت زہرا سلام اللہ عليھا كي كنيز كہتي ہيں وہ انھيں كي طرح عمل كريں اور حجاب اور انساني اقدار كي پابند رہيں ۔
مرجع عاليقدر نے اپني گفتگو كے دوسرے حصے ميں امام خميني امداد كميٹي كي خدمات كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا : امام خميني(رہ) امداد كميٹي كي خدمات اور كاركردگي كے بہت سے آثار و بركات ہيں ، فقير اور محروم لوگوں كي امداد اس كميٹي كي خدمات كا ايك حصہ ہے ۔
مرجع تقليد عالم تشيع نے اس بات كي تاكيد كرتے ہوئے كہ ہم سب كو ايك دوسرے كي مدد كرني چاہئے ، فرمايا : امام خميني(رہ) امداد كميٹي كي خدمات بھي اسي مقصد كے تحت ہيں ۔ انشاء اللہ اس كے عہديدار حضرات اپنے خلوص نيت اور بہترين كاركردگي كے نتيجے ميں اس كميٹي كو مزيد رونق بخشيں ۔