قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ واالہ : إنّما سمّي رمضان، لأنّه يحرق الذنوب ؛ اس مہینہ کا نام رمضان اس لئے رکھا گیا کہ یہ مہینہ گناہوں کو جلا دیتا ہے ۔ (شرح فروع الکافی ،ج/۴)

مسجد امام حسن عسكري عليہ السلام اسلامي معماري كا عظيم شاہكار ہے : آيۃ اللہ العظميٰ صافي گلپائگاني

۷جون،دوشنبہ حضرت آيۃاللہ العظميٰ صافي نے مسجد امام حسن عسكري عليہ السلام ميں تجديد بنا اور توسيع كے لئے جاري تعميرات كا معاينہ كيا ۔
معظم لہ نے اس ايك گھنٹہ كے دورہ ميں وہاں كے كاركنوں سے گفتگو كرتے ہوئے فرمايا : حضرت آيۃ اللہ العظميٰ گلپائگاني مرحوم كي ايك آرزو يہ تھي كہ اس مسجد كي توسيع و تجديد ہو جو آرزو آج آپ لوگوں كے ہاتھوں پوري ہو رہي ہے ۔
آپ نے فرمايا : يہ مسجد آج اپني آب و تاب كے ساتھ تعمير ہو رہي ہے كہ اس كي تعمير ميں حضرت آيۃ اللہ العظميٰ محمد رضا گلپائگاني كي نيت خير تاثير گزار رہي ہے ۔
مرجع تقليد عالم تشيع نے مسجد كے كاركنوں سے مخاطب ہو كر فرمايا : ميں آپ سب لوگوں كا ہاتھ چوم لوں ،كاش ميں بھي آپ ہي كي طرح اس مسجد كا ايك كاركن ہوتا ۔
معظم لہ نے مسجد كي تعمير ميں كام كرنے كي اہميت بيان كرتے ہوئے فرمايا : جس طرح پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا كہ يہ وہ ہاتھ ہيں جنہيں خدا و رسول دوست ركھتے ہيں ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے آيہ " إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّهِ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلاَةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ ..."(توبه/آيه 18) " كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا : مسجد امام حسن عسكري عليہ السلام كي آباداني و تعمير بہت ہي اہم ہے ۔ الحمد للہ جو لوگ اس مسجد ميں خدمت كر رہے ہيں ان كي يہ خدمت ان كے ايمان كي علامت ہے ۔
معظم لہ نے كاركنوں سے فرمايا: آپ لوگوں كو جو توفيق نصيب ہوئي ہے اور آپ اس مقدس مسجد ميں خدمت انجام دے رہے ہيں يہ بہت ہي با ارزش عمل ہے اس كي قدر كريں ،چونكہ يہ مسجد امام حسن عسكري عليہ السلام كے حكم سے تعمير كي گئي ہے اور اس كي اہميت بھي بہت زيادہ ہے ۔
مرجع عاليقدر نے فرمايا : اس مسجد ميں خدمت كي گھڑياں قيامت تك ثواب و اجر كا باعث ہيں ، ان لمحوں كا حساب اس كے عمر ميں نہيں كيا جائے گا ۔
مرجع گرانقدر نے اس مسجد كے انجينئر اور مديروں كا بھي شكريہ ادا كرتے ہوئے فرمايا : اس مسجد كي تجديد اسلامي ہنر معماري كا عظيم شاہكار ہے جو ان مديروں اور انجينئروں كے ذريعہ تعمير كي جا رہي ہے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے اس مسجد كي تعمير ميں حصہ لينے والے تمام لوگوں كا شكريہ ادا كرتے ہوئے فرمايا : جو بھي كسي بھي طريقہ سے اس مسجد كي تعمير ميں شريك ہوگا اسے اس كا اجر وثواب ملے گا ، اس مسجد ميں ان كي خدمت كا حساب صدقہ جاريہ ميں ہوگا كہ اس سے بڑھ كر كوئي نيكي نہيں ہے اور جو بھي اس مسجد ميں عبادت كرے گا اس كا اجر بھي اس كے باني اور خدمتگزاروں كے نامہ اعمال ميں لكھا جائے گا ۔
انھوں نے اس بات كي تاكيد كي كہ انشاء اللہ يہ مسجد عالم تشيع كي تعليم و تربيت كا عظيم مركز بنے گي ، اس ميں كتابخانہ ، مختلف مذہبي اور ثقافتي مراكز ہوں گے نيز علماء اور حوزہ علميہ قم كے اساتذہ كے لئے تدريس كي جگہيں بھي بنائي جائيں گي ۔
واضح رہے كہ مسجد امام حسن عسكري عليہ السلام امام معصوم كے زمانے ميں ان كے وكيل خاص احمد بن اسحاق قمي جو عالم تشيع كے عظيم محدث تھے ،كے ہاتھوں تعمير كي گئي اور ايك ہزار سال سے اس مسجد كا شمار شہر مقدس قم كے عبادي اور ثقافتي مراكز ميں سے ہوتا ہے ۔
اس مسجد كي تعمير نو ۲۵ہزار اسكواير ميٹر رقبہ ميں ہو رہي ہے جس ميں جديدترين امكانات مہيا ہيں ۔ اس كے علاوہ ايك صحن ہے ،كتابخانہ ، كلاس روم اور۱۵۰۰ گاڑيوں كي پاركينگ كے لئے بھي جگہ موجود ہے ۔
اس مسجد كي تجديد حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي كے حكم سے ہو رہي ہے جو اب تكميل كے مرحلے ميں ہے اور اميد ہے كہ جلد ہي يہ مسجد شہر مقدس قم ميں عظيم شيعي مركز بن جائے گي ۔
اس مسجد كي جديد تصاوير اور ويڈيو عنقريب ہماري ويب سايٹ كے صارفين كي خدمت ميں پيش كي جائيں گي ۔